Hakeems

Hakeems.pk logo

The effect of sound on the human body

آپ اسے افسو ناک کہیے یا خوش بختی سے تعبیر کیجئے لیکن یہ واقعہ ہے جسم چاہے کمزور ہو یا طاقت ور آوازوں سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ ایک نرم و لطیف نسوانی آواز روح کی انتہائی گہرائیوں میں ارتعاش و اضطرار پیدا کر دیتی ہے اور اس طرح مرد عورت کی ایک کرخت آواز دیر تک انسان کو بے چین رکھتی ہے اگر ہم کھڑے ہو ں اور ہمار ی پشت پر یا پہلو پر تابنے کی طشتری شیشے یا چینی کا کوئی برتن زمین پر گر پڑے تو اس کی جھنکا سے ہمارے جسم کو ایک جھٹکا سا لگتا ہے اور ہم بے اختیار پیچھے کی طرف مڑ جاتے ہیں انتہائی لطیف اور کرخت آواز ہمارے جسم پر مختلف اثر ڈالتی ہیں۔ رنگا رنگ آوازوں اور موسیقی کا ہماری روح پر اور ہمارے اعصاب پراچھا اثر پڑتا ہے۔

اور مختلف آوازوں کے زیر اثر ہمارے اندر گوناگوں کیفیات ظہور پذیر ہو تی رہتی ہیں کبھی شدید و مہیب آوازیں ہمارے اندر دہشت و گھبراہٹ پیدا کر دیتی ہیں،جو لو گ پہلے بندو ق کی گولی یا توپ اور بم کے گولے کی آوازیں سنتے ہیں انہیں خفیف اور کبھی کبھار شدید لرزہ طار ی ہو جاتا ہے اور آوازیں قوی اور سنگین ہو تو اکثر دیکھنے میں آ یا ہے اچھی عمر کے لو گ اسہا ل میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس وقت یہ بات ہمار ے دائرہ بحث سے خارج ہے کہ اعصاب کے مغز کے انبساط کے لیے تیز اور سنگین آوازیں کس حد تک مفید یا مضر ہیں اور ان کا بدن پر عام حالات میں اچھا اثرپڑتا ہے یا برا۔ 

ہم یہاں صرف ایک حکایت نقل کر نے قناعت کرتے ہیں جو مختلف آوازو ں کے اثرو کیفیات کو ایک حد تک واضح کرتی ہے۔ کہتے ہے روحانیت کے ایک عالم کو کسی محفل میں ذلیل کر نے کے لیے بلایا گیا جہاں طرح طرح کے مشروبات اور آلات طرب موجود تھے۔ یہ عالم چونکہ پہلے سے اس کا معتقد تھا کہ جب کوئی صاحب اجتہا و تقویٰ یا حکم صادر کرے تو اس کا فرض ہونا چاہیے کہ جس چیز کے متعلق وہ فتویٰ یا حکم صادر کررہا ہے اسے اچھی طر ح جانتا ہو۔ اس لیے وہ موسیقی کے علمی پہلو سے پہلے سے آشنا تھاجونہی وہ محفل میں پہنچا۔ پہلی نظر میں اس نے آہانت آمیز نقشہ کو تاڑ گیا، جو صاحب محفل نے اس کے لیے تیا ر کیاتھا، اپنے تئیں بدحواس کئے بغیر اس نے تھوڑے سے تار طلب کئے انہیں ایک ڈبیہ اور ایک دوسری چیز کے درمیان باندھا، اور ایسے موقع پر کہ تمام حاٖضرین کی نگاہیں اس پر جمی ہوئی تھیں کہ وہ کیا کرتا ہے؟ ان تاروں سے کھیلنا شروع کر دیا ابتداء حاضرین ایسی ایسی کیفیات طاری ہوئی کہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ آنسوؤں کا تھوڑا سا خراج وصول کر لینے بعد اس نے راگ میں تبدیلی کی اور تھوڑی دیر بعد ساری محفل قہقہوں سے گلزار بن گئی،  لوگوں کا مارے ہنسی کے یہ حال ہو گیابہت سوں کے ہوش وحواس جاتے رہے حاضرین کی اس بے حالی اور بے خبری سے فائدہ اٹھا یا، ذلت و اہانت کا دھبہ اپنے دامن پر لیے بغیر وہ عالم اس محفل سے چلا گیا۔

پر سکون ماحول

آوازیں جتنی دھیمی اور ماحول جتنا پر سکون ہو گاعصبی امراض اتنے ہی کم اور فکرو خیال کی آسودگی اتنی زیادہ ہوگی۔اس لیے چونکہ پر سکون ماحول میں گفتگو اور مطالب کا دباؤ بہت کم پڑتا ہے اس لیے اعصاب بھی زیادہ بے آرام نہیں ہوتے اعصاب کی فعالیت میں نمی ہونے کی وجہ سے عصبی قوتیں کم صرف ہو تی ہیں اور اِ ن میں خستگی اور ترقی زیادہ شدت اختیار نہیں کرتی۔

اعصاب کی قوت برداشت

یہ بات نظر میں رکھنی چاہیے کہ اعصاب میں تحمل و برداشت وقوت یافعالیت با نہایت نہیں ہوتی۔یعنی جو دباؤ ان پر ڈالا جائے ان کی کوئی نہ کوئی وجہ ہونی چاہیے، یہ صحیح ہے کہ اعصاب کی قوت برداشت مختلف افراد اور مختلف مقامات میں ہوتی ہے۔ اس کے باوجود ہر فرد کے اعصاب چاہے وہ کسی درجہ و مقام میں ہوں بے پایاں قوت استقامت کے مالک نہیں ہوتے اور ان کی کوئی نہ کوئی شخصی حد ہوتی ہے اس لیے زیادہ شورو غل تمام افراد کے لیے مضر ہو تااور اعصاب کی شدید فعالیت کے سبب جو اس کی مقادمت میں صر ف ہوتی ہے کوتاہی ہی عمر کا سبب بنتا ہے۔ البتہ اگر معاشرہ بندھی تلی راہوں پر چل رہا ہو اور انفرادی یا اجتماعی اصول حیاتیات اجتماعی بنیادوں پر استوار ہوں کہ کوئی شخص ان سے صرف نظر نہ کر سکے تو ایسی صورتوں میں افراد کے اجتماعی اعصاب قوی ہوتے ہیں اور معاشرہ کے ضیعف الاعصاب لوگوں کے اعصاب میں آہستہ آہستہ قوت حاصل کر کے تھکن و ذہنی بیماریوں اور دیوانہ پن سے محفوظ رہتے ہیں۔

ٓاعصاب پر آوازوں کا اثر

اچھی اور بری نازک اور کرخت فطری یا غیر فطری، موافق یا مخالف ضیعف یا قوی آوازیں اعصاب پر مختلف قسم کے اثر ڈالتی ہیں مثلاًکچھ لوگ ہیں جو برتن کے ٹوٹنے،پٹاخے کے چھوٹنے یا اس قسم کی دوسری آوازوں سے بے چین ہو جاتے ہیں ان کے مقابلہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے لیے بموں کے دھماکے معمولی اور بے اثر ہوتے ہیں اور ایسے تو بہت ہیں ملوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے کی وجہ سے شدید ترین آوازیں سننے کے عادی ہوتے ہیں، باوجودیہ کہ مختلف آوازوں سے رابطہ و تعلق کی بناء پر ان آوازوں کو سننے کی عادت ڈالی جا سکتی ہے پھر بھی دو باتوں کو نظر میں رکھنا چاہیے۔

(1)  اگر ایک عام آدمی قریب سے طیارے کی آواز سنے تو آواز کا دباؤ اس کی کنپٹیوں اور سر میں درد پیدا کر دیتا ہے۔ 

(2) بالفرض اگر لوگ مختلف درجوں میں مہیب و کرخت قوی شدید آوازیں سننے کی عادت ڈال لیں اور بظاہر ان کے سر میں ان آوازوں سے اور پیشتر قوتوں کے ضیاع سے جو اعصاب ان آوازں کے سننے اور برداشت کرنے میں صرف کرتے ہیں اعصاب پر غیر معمولی اثر پڑتا ہے جس کا نتیجہ سر کے بالوں سفیدی اور کوتاہی عمر کی صورت میں ہوتا ہے۔

بہرحال آوازیں اعصاب پر مختلف اثرڈالتی ہیں۔اور یہ اثرات مختلف نسبتوں کے اعتبار سے بھی جسم کے لیے مضر ہوتے ہیں اور کبھی مفید اعصاب پر ان آوازوں کا اثر باقی رہتا ہے۔ سب سے ضروری بات جو غیر معمولی اہمیت کی حامل یہ ہے کہ آوازوں کااثر مدت تک اعصاب پر باقی رہتا ہے وضاحت کے لیے یہاں ہم ایک واقعہ نقل کرنے پر مجبور ہیں۔ایک شوٹر کے شاگرد کا بیان ہے کہ ہم دن بھر آوازیں لگاتے تھے حسن آباد    ”توپ خانہ بازار”یہ اس زمانے کی بات ہے جب شہر میں منی بس کا رواج نہ تھا، رات کو جب ہم سو تے ہیں تو اتنی غیر معمولی تکان ہم پر طاری ہوتی کہ ہمیں رات کے لیے جگایا جاتااور ہم بیدار نہ ہوتے اس کے باوجود ہم خواب میں مسلسل چیختے حسن آباد توپخانہ بازار یہ آوازیں سوتے میں اتنی باقاعدگی سے لگائی جاتی تھیں کہ گھروالے اس چیخ و پکار کو سننے کے عادی ہو گئے تھے۔

 

You may call it sad or happy, but it is an event, the body, whether weak or powerful, does not remain unaffected by the sounds. A gentle feminine voice stirs up the deepest depths of the soul, and thus a harsh voice of a man or woman keeps a man restless for a long time if we stand and lie on our backs or sides. If a saucer, glass or a sugar bowl falls on the ground, our body feels a shock due to its sound and we turn back helplessly. Very subtle and harsh sounds have different effects on our body. Colorful sounds and music have an effect on our soul and on our nerves.

And under the influence of different sounds, various conditions appear in us, sometimes intense and terrible sounds create terror and panic in us, those who first hear the sounds of gunshots or cannonballs and bombshells. Mild and sometimes severe tremors occur and voices are strong and grave, often seen in elderly people suffering from diarrhoea. At present it is beyond our scope to discuss how sharp and harsh sounds are useful or harmful for the development of the nervous system and whether they have a good or bad effect on the body under normal conditions.

We content ourselves here with quoting only one anecdote which illustrates to some extent the effects and conditions of the various sounds. It is said that a spiritual scholar was invited to humiliate him in a party where various drinks and instruments were present. Because this scholar believed that when a person issues an edict or ruling, it should be his duty to know well the thing about which he is issuing a fatwa or ruling. Hence, he was already familiar with the academic side of music as soon as he arrived at Mahfil. At first sight he tore up the offensive map, which Sahib Mahfil had prepared for him. That all the eyes of the audience were fixed on what he does? He started playing with these strings. At first, the audience got so excited that they started shouting and crying. After receiving a small tribute of tears, he changed the tune and after a while the entire gathering became full of laughter. He took advantage of it, without taking the stain of humiliation and humiliation on his feet, that scholar went away from this gathering.

Relaxed environment

The quieter the sounds and the calmer the environment, the less nervous diseases will be and the greater the peace of mind. Therefore, since the pressure of conversation and demands is very low in a calm environment, the nerves are not too restless. Due to moisture in activity, the nervous forces are less expended and fatigue and development do not become more intense in them.

Endurance of nerves

It should be kept in mind that nerves do not have great endurance and strength or activity. That is, the pressure that is put on them must have some reason. It is true that the endurance of nerves is different in different people and in different places. Is. Despite this, the nerves of each person, regardless of their rank and position, do not have infinite endurance and they have some personal limits, so too much noise is harmful for all people and the intense activity of the nerves. The cause which is only in its maturity is the shortness of the age. However, if the society is running on closed paths and the individual or collective principles are built on the collective foundations that no one can ignore them, then in such cases the collective nerves of the individuals are strong and the nerves of the people of the society are weak. I gradually gain strength and stay safe from exhaustion, mental illnesses and insanity.

Effect of sounds on nerves

Good and bad, soft and harsh, natural or unnatural, favorable or unfavorable, weak or strong sounds have different effects on the nerves. In contrast, there are some people for whom bomb blasts are insignificant and ineffectual, and there are many who are accustomed to hearing the loudest sounds because of their work in mills and factories, despite being exposed to different sounds. However, two things should be kept in mind.

(1) If a normal person listens to the sound of an aircraft at close range, the sound pressure will give him a headache and convulsions.

(2) Presumably, if people become accustomed to hearing loud and intense sounds in varying degrees, and apparently from these sounds in their heads and from the waste of the previous energies which the nerves expend in hearing and bearing these sounds, the nerves are affected. It has an abnormal effect that results in graying of the scalp and premature aging.

However, the sounds have different effects on the nerves. And these effects are harmful to the body in different proportions and sometimes the effect of these sounds remains on the useful nerves. The most important thing which is of extraordinary importance is that the effect of the sounds remains on the nerves for a long time. Abad “Topkhana Bazar” This is a matter of the time when there was no practice of minibus in the city, at night when we

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *