Hakeems

Hakeems.pk logo

Weaning babies and putting them on heavy foods

نومولود بچے کی یہ فطرت ہوتی ہے کہ جو چیز بھی اس کے ہونٹوں سے چھو دی جائے وہ اس کو چوسنے لگتا ہے۔اگر مختلف چیزیں اس کے ہونٹوں سے مس کرتے رہیں تو مختلف چیزیں چوسنے کا وہ عادی ہو جائے گا۔اس کے برعکس اگر عرصہ تک اسکو کوصرف ماں کا دودھ ہی پلا یا جائے یعنی صر ف سر پستاں نیپل کو چوسے اور دوسری چیزیں چوسنے کا اسے موقع نہ دیا جائے تو ایسا بچہ صر ف اور صرف ماں کا دودھ ہی پیئے گا اور کسی دوسری چیز کو منہ نہیں لگائے گا۔

اگر ماں تندرست و توانا ہو اور اور اس کو کافی دودھ اُتر رہا ہو،تو چھ مہینہ وہ بچے کو اپنے دودھ پر پال سکے گی۔لیکن چھ ماہ کی مدت گذر جانے کے بعد ایک وقت یہ پیش آتی ہے کہ ایک جانب تو عموماً ماں کو دودھ کم اتر نے لگتا ہے اور دوسری جانب بچے کی بڑھی ہوئی توانائیاں متقاضی ہوتی ہیں کہ اس کو زیادہ غذا دی جائے۔اضافی غذا جو مناسب اور بہتر ہو اور بچہ جو ماں کے دودھ کے علاوہ کسی دوسری چیز کو پینے کے عادی نہ ہو اور وہ اوپری دودھ پینا قبول نہیں کرتے۔ایسے بچے بھوک کی اذیت سے روئیں گے، مچلائیں گے۔ماں کا دودھ پینے کی ضد کرینگے لیکن اوپری دودھ دیا جائے تو ہرگز نہیں پیئں گے۔یہ مرحلہ ماں اور بچے دونوں کے لیے بڑا تکلیف دہ ہوتا ہے۔اس مضمون کے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ایس تدابیر گوش گذار کر دی جائیں کہ ایسی نوبت آنے نہ دیں اور بچے کو پہلے ہی دن سے مختلف چیزیں پینے کا عادی بنادیا جائے۔

پیدائش کے ایک ہفتے بعد ہی بچے کو پانی پلانا شروع کر دینا چاہیے۔جب بچہ دودھ پینے کے لیے آئے یا جگایا جائے توپہلے اس کی ایک چائے کی چمچی نیم گرم پانی پلادیا جائے پانی پلانے سے لعاب دہن کے سوئے اور معدہ میں بیداری پیدا ہو جائیگی اور وہ ہضم کرنے کے لیے تیا ر ہو جائیں گے۔کچھ دیر کے بعد دودھ پلایا جائے۔پانی کی مقدار میں بتدریج اضافہ کرتے جائیں یہاں تک کہ جب ایک ماہ عمر ہو تو دن بھر میں تین چار مرتبہ ایک اونس سے دو اونس تک پانی پلایا جاسکے۔

اگر بچہ بالکل تندرست ہو تو پانچویں ہفتے پانی کی اس مقدار میں یعنی ایک تا دو اونس پانی میں ایک چائے کی چمچی نیم گرم سنترے کا رس اور شہد شریک کر دیا جائے، چھٹے ہفتہ میں رس کی مقدار بڑھا دو،چائے کے چمچہ رس میں اضافہ کرتے جائیں، یہاں تک جب بچہ تو ماہ کی عمر میں پہنچ جائے تو ایک سنترے کا رس گرم اور شہد سے میٹھا کر کے بچے کو تھوڑا دن بھر میں متعدد بار دیکر ختم کرادیا جائے۔

جب بچہ چھ ماہ کی عمر میں پہنچ جائے تو دودھ ہضم کرے والے خمیر کی مقدار بچہ میں قدرتاً کم ہوتی چلی جاتی ہے اور اس جگہ پر ایک نیا خمیر پیدا ہونے لگتا ہے جو نشاستہ کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس ہی زمانے میں بچے کے دو سامنے کے دانت نمدار ہونے لگتے ہیں۔اس نوبت پر بچے کوٹھوس غذائیں دینا شروع کر دینی چاہیے۔جب بچہ اس منزل میں داخل ہو جائے تو مقررہ غذا دینے سے قبل اس کے ہاتھ میں رس یا خستہ بسکٹ دے دینا چاہیے۔ وہ اس کو منہ میں لے جائیگا اور بیشتر حصہ تو اس کا ضائع چلا جائیگااور کچھ حلق سے نیچے بھی اتر جائے گا۔قدرے بھوک کی تکمیل اس سے ہو جائے گی اور بقیہ مقررہ غذا سے پور ی کر دی جائے۔

ایسا عمل آٹھویں مہینہ میں دن میں ایک مرتبہ کیا جائے بچے کو ہر قطرہ صر ف دو تین منٹ بسکٹ پپو لنے کی مہلت دی جائے۔نویں مہینہ کے بعد سے یہ بچے کی دوپہر کی غذا کے ساتھ تھوڑا سا پانی دیا جا سکتا ہے۔ابتدا ء ایک چائے کی چمچی روزانہ سے کی جائے۔کچھ عرصہ کے بعد دو اور پھیر تین چمچے روزانہ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس یہ مہینہ سے سبزیوں کا سوپ بھی دیا جا سکتا ہے۔جب ان سیال غذاؤں کو بچہ ہضم کرنے لگے تو بتدریج سابودانہ،فیرنی،گلتھی،پارج،حریہ وغیرہ دیا جا سکتا ہے۔ابتدا ء ان چیزوں کی بہت کم مقدار دی جائے۔جب بچہ ان کو بخوبی ہضم کرنے لگے تو مقدار بڑھائی جائے اور جب بڑھی ہو ئی مقدار بھی ہضم ہونے لگے تو ان کو باقاعدہ صبح دوپہراور شام یعنی کھانے کے اوقات مقررہ پر دیا جا سکتا ہے۔

نویں مہینہ کے بعد سے ہی بچے کی غذامیں انڈا شریک کر دیاجائے۔نیم برشت (Half Boil) انڈا  اس طور پر تیا رکیا جائے کہ اس کی سفید ی تو جم جائے لیکن زردی جمنے نہ پائے۔نویں مہینہ میں ایسی نصف زردی روزانہ کھلائی جائے۔ دسویں مہینہ میں پور ی زردی دی جا سکتی ہے۔جب بچہ ایک سا ل کا ہو جائے تو ہفتہ میں دوبارہ ایک ایک سالم انڈہ دیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح سے پھلوں کے رس بھی بچے کو دیئے جائیں۔ترش رسوں میں شہد ملا کر میٹھا کر دیا جائے۔رسوں کوقدرے گرم کر کے پلانا زیادہ محفوظ طریقہ ہے۔ان رسوں کو ایک چائے کی چمچی روزانہ سے شروع کیا جائے اور بتدریج مقدار بڑھاتے چلے جائیں۔یہاں تک کے ایک کھانے کے چمچے کے مساوی روزانہ مقدار پہنچ جائے۔بعض پھلوں کا رب تیا ر کر کے بھی بچے کو دیا جا سکتا ہے۔سیب،ناشپاتی،خوبانی،آلوچہ،ٹماٹروغیرہ کارُب بنانا ہو اسکو تھوڑے سے پانی میں اُبالا جائے۔جب بھُرتا جیسا بن جائے تو اس کو پیس کر مضبوط گاڑھے کے کپڑے میں رکھ کر نچوڑ لیں۔اس میں سے جو گاڑھا رس نکلے اس میں بقدر ضرورت شکر ملا کر ہلکی آ نچ پر بچائیں۔جب وہ جیلی جیسا گاڑھا ہو جائے تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور شیشے کے مرتبان میں بھر کر رکھ لیں۔اس کو بچے کو چٹایا جائے۔بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

جب بچے کو ٹھوس غذائیں دینا شروع کی جائیں تو جلد از جلد طبیب معالج سے بچے کا معائنہ کراتے رہیں۔ہر نئی قسم کی غذا پہلے بہت تھوڑی مقدار میں دیکر بچے پر نظر رکھی جائے۔اگر اثر مفید ہو تو مقدار کو تھوڑا تھوڑا بڑھاتے جائیں۔اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ بچے کی طبیعت کے خلاف کوئی چیز کھلائی نہ جائے۔اگر کسی چیز کے کھانے سے ہضم میں فتور پیدا ہوتو اس چیز کا استعمال فوری روک دیا جائے۔اگر کوئی غذا کھانے کے بعد بچہ قے کرے،روئے،بے چین ہو،جلد جلد یا پتلے پاخانہ کرے یا پاخانے میں غیر ہضم غذا خارج ہو تو سمجھ لینا چاہیے کہ بچے کو غذاموافق نہیں آئی اور دوبارہ اس وقت تک نہ دیا جائے جب تک بچہ بالکل تندرست نہ ہو جائے۔تندرست ہوجانے کے بعد پھر وہی غذا دی جائے لیکن بہت تھوڑی مقدار میں اور جب بچہ اس خفیف مقدار کو برداشت کر لے اور ہضم کرنے لگے تو بتدرج مقدار بڑھائی جائے۔

دودھ چھڑوانا 

اگر ماں صحت مند ہو اور دودھ کافی اتر رہا ہو اور دودھ بچانے کا ماں کی صحت پر کوئی منفرد اثر نہ پڑ رہا ہو، تو بچے کو پونے دو برس سے سوا دو برس تک دود ھ پلایا جاسکتا ہے۔بہتر طریقہ یہ ہو تا ہے کہ معالج کی طرف رجوع کیا جائے کیونکہ ماہر شخص ہی مصنوعی غذا اور اس کی مقدار کا تعین،بچہ کی اس وقت کی حالت دیکھ کر بہتر طریقہ پر کر سکے گا۔

بچے کا دودھ بتدریج چھڑایا جا تا ہے۔دودھ پلانے کے مقررہ اوقات میں جو سب سے غیر اہم ہو،اس وقت بچے کو تھوڑی سی اوپری،غذا دی جائے۔جب وہ اس کو ہضم کرنے لگے تو بتدریج غذاکی مقدار بڑھائی جائے۔جب بچہ اسکو ہضم کرنے کا خوب عادی ہو جائے تو دوسری غیر اہم غذا کے وقت کا انتخاب کیا جائے۔اس کو بھی مندرجہ بالا اوپری غذا میں تبدیل کر دیا جائے۔اور اسی طرح سے آہستہ آہستہ دودھ چھڑاتے جائیں اور غذا پر ڈالتے جائیں۔اگر بچہ اوپر ی غذا کھانے یا اوپری دودھ پینے کی طرف مائل نہ ہو تو تھوڑی دیر اس کو بھوکا رکھا جائے۔جب وہ بھوک سے بیتاب ہونے لگے تو ماں نہایت دلجوئی اور لجاحت کے ساتھ بچہ کو اُوپری غذا کھانے کی طرف مائل کرے۔

ایک سال کی عمر کے بعد بچے کی غذا کا نظام الاوقات ایسا ڈھالنا شروع کیا جائے کہ آئندہ چل کر وہ صبح کے ناشتہ،دوپہر کے کھانا،تیسرے پہر کے عصرانہ اور رات کے کھانے کے قائم مقام بن سکیں۔ایسے بچوں کے خاندان کے ان تمام کھانوں میں شریک رکھا جائے تاکہ وہ آداب و دستر خوان کو مشاہدہ کریں اور عمل کریں۔صبح کے ناشتے اور سہ پہر کے عصرانہ کے وقت بچے کو گائے کا دودھ،نیم گرم،ہلکا ہلکا کئے ہوئے یعنی بلا پانی ملائے ہوئے دیا جائے۔دوپہر کے کھانے پر ذرا سی فیرنی یا کھچڑی یا آلو کا بُھرتہ دیا جائے یعنی روزانہ کوئی ایک چیز دی جائے۔

جب بچہ دوسرے سال میں داخل ہو تو دودھ کی مقدار کو گھٹا کر بیس20 اونس روزانہ کیا جاسکتا ہے۔بچے کا صبح کا دودھ روک دیا جائے اور اس کے بجائے بچے کو سنترہ کا رس دیا جائے جبکہ عموماً خاندان کے ان دوسرے افراد بیداری کی چائے پیتے ہیں پندرہویں مہینہ میں بچے کو توس،مکھن،جام،جیلی،اور پھل وغیرہ ناشتہ میں دئیے جا سکتے ہیں لیکن چائے نہ دی جائے۔اسی مہینہ میں بچے کو دودھ اور دلیہ ملا کر دیا جا سکتا ہے۔جب بچے کی کونچیں نکلیں تو قدرے خستہ چیزیں کھلائی جائیں تاکہ وہ چبانے کی مشق کر سکے۔دو سال کی عمر ہو جائے تو بچہ کو ناشتہ میں انڈہ،اور مچھلی دیے جا سکتے ہیں۔اس کو قیمہ،پسندکے شامی کباب،اور گوشت سے تیا ر کی ہوئی مختلف چیزیں،مختلف صورتوں میں دی جاسکتی ہیں۔جب بچے کی آوازیں نکل آئیں و چبانے والی سخت چیزیں زیادہ کھانے کے لیے دی جائیں۔

 

It is the nature of a newborn baby to suck whatever is touched by his lips. If he is fed only mother’s milk for a long time, i.e. he is not given the opportunity to suck on nipples and other things, then such a child will drink only mother’s milk and will not touch anything else. will
If the mother is healthy and strong and is producing enough milk, then for six months she will be able to feed the child on her own milk. On the other hand, the increased energy of the baby requires more feeding. Complementary food that is suitable and better and the baby is not used to drinking anything other than mother’s milk. And they don’t accept to drink colostrum. Such children will cry because of hunger, will vomit. They will refuse to drink mother’s milk, but if colostrum is given, they will not drink at all. This stage is very painful for both mother and child. It happens. The purpose of writing this article is to inform about the measures to prevent such occurrences and to make the child accustomed to drinking different things from the first day.
One week after birth, the baby should start feeding water. When the baby comes to drink milk or is woken up, a teaspoon of lukewarm water should be given to him. and they will be ready to digest. After a while, breastfeed. Gradually increase the amount of water until one month old, from one ounce to two ounces three to four times a day. Can be watered.
If the child is perfectly healthy, then in the fifth week add one teaspoon of lukewarm orange juice and honey to this amount of water, i.e. one to two ounces of water. In the sixth week, increase the amount of juice. Continue to increase, until when the child reaches the age of one month, one orange juice warmed and sweetened with honey should be given to the child several times a day.
By the time a baby reaches six months of age, the amount of milk-digesting yeast naturally decreases in the baby, and a new yeast that helps digest starch starts to grow in that place. At the same time, the two front teeth of the child start to become moist. At this stage, the child should start giving solid foods. When the child enters this stage, before giving the prescribed food, give juice or crispy biscuits in his hand. Should be given. He will take it in his mouth and most of it will be wasted and some will go down the throat. A little hunger will be fulfilled by it and the rest should be fulfilled by the prescribed food.
Such a process should be done once a day in the eighth month, giving the child time to take each drop for two to three minutes. After the ninth month, it can be given with a little water along with the child’s midday meal. One teaspoon should be done daily. After some time, it can be increased to two and three teaspoons daily. From this month, vegetable soup can also be given. When the child starts digesting these liquid foods, gradually. Sabudana, Pherni, Gulthi, Parj, Hariya etc. can be given. Initially these things should be given in very small quantity. When the child starts digesting them well, the quantity should be increased and when the increased quantity also starts to be digested, then these should be given. Can be given at regular morning, afternoon and evening ie meal times.
Egg should be included in the child’s diet from the ninth month onwards. Half-boiled eggs should be prepared in such a way that the white of the egg is frozen but the yolk is not frozen. In the ninth month, half of the yolk should be fed daily. . Full yolk can be given in the tenth month. When the child turns one year old, one healthy egg can be given again in a week.
In the same way, fruit juices should also be given to the baby. Honey should be added to the bitter juices and sweetened. It is safer to feed the juices by heating them a little. Start with one teaspoon of these juices daily and gradually increase the amount. Let’s go. The daily amount equal to one tablespoon should be reached. Some fruits can be prepared and given to the baby. Apples, pears, apricots, sweet potatoes, tomatoes etc. should be made into carb in a little water. It should be boiled. When it becomes like bhurta, grind it and put it in a thick thick cloth and squeeze it. The thick juice that comes out of it add as much sugar as needed and keep it on low flame. When it becomes thick like jelly. So take it off the fire and let it cool down and keep it in a glass jar. Give it to the baby. They eat it with great enthusiasm.

When starting to give solid foods to the child, the child should be examined by the doctor as soon as possible. Each new type of food should be given in very small amounts and the child should be monitored. If the effect is useful, then the amount should be increased little by little. Care should also be taken not to feed anything against the child’s health. If eating something causes indigestion, the use of that thing should be stopped immediately. If the child vomits after eating any food, If the child cries, is restless, has quick or thin stools or passes undigested food in the stool, it should be understood that the child has not adapted to the food and should not be given again until the child is completely healthy. Then again the same food should be given but in a very small amount and when the child tolerates this small amount and starts digesting it, then the amount should be increased gradually.
Weaning
If the mother is healthy and producing enough milk, and saving milk does not have any unique effect on the health of the mother, then the child can be breastfed from half to two years. The best way is this. That should be referred to the physician, because only the expert will be able to determine the artificial food and its quantity, seeing the condition of the child in a better way.
The baby’s milk is weaned gradually. At the most insignificant feeding times, the baby is given a small amount of top food. As he begins to digest it, the amount of food is gradually increased. When the baby If he gets used to digesting it well, then the time of other non-important food should be chosen. This should also be changed to the above-mentioned top food. And in the same way, gradually wean him and put him on diet. If the child If the child is not inclined to eat the above food or drink the above milk, then keep him hungry for a while. When he starts to feel hungry, the mother should gently and gently encourage the child to eat the above food.
After the age of one year, the child’s food schedule should be started in such a way that in the future they can become the permanent place of breakfast, lunch, evening meal and dinner. They should be included in all the meals so that they observe and follow the manners and table manners. At the time of breakfast in the morning and Asrana in the afternoon, the child should be given cow’s milk, half warm, slightly diluted ie without water. For mid-day meal, a little phereni or khichdi or aloo bhurta should be given, that is, something should be given daily.
When the baby enters the second year, the amount of milk can be reduced to 20 ounces per day. The baby’s morning milk should be stopped and orange juice should be given to the baby instead. In the fifteenth month, the baby can be given toast, butter, jam, jelly, and fruit for breakfast, but tea should not be given. In the same month, milk and porridge can be given to the baby. So feed slightly crunchy foods so that he can practice chewing. After two years of age, the child can be given eggs and fish for breakfast. Foods can be given in different ways. When the baby makes vocalizations and hard chewable things are given to eat more.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *