Hakeems

Hakeems.pk logo

The best cure for colds

بنفشہ ایک بوٹی کے پتے جڑ اور پھول سبھی انسان کے استعمال میں صدیوں سے رہے ہیں۔ یہ پہاڑی گھاس ہے جو سایہ دار مقام پر پیدا ہوتی ہے۔ بنفشہ کا ذائقہ شیریں لعابی ہوتا ہے۔ بنفشہ میں ٹرپی نائیڈ، سیپونن، ٹے نن، امائی نواسیڈ، گلائیکوسائیڈ کے علاوہ وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای بھی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتے ہیں۔ بنفشہ کو نزلہ و زکام کا بہترین معالج کہا جاتا ہے۔
آپ کی صحت کو بھی بنفشہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے لہٰذا اس کو اپنے کچن لسٹ میں شامل رکھیں تاکہ آپ قدرتی ادویہ سے بے شمار بیماریوں اور مسائل کا علاج کر سکیں۔ بنفشہ کا مزاج پہلے درجے میں سرد اور دوسرے میں تر ہوتا ہے۔ اگر آپ بنفشہ کشمیری، پٹھ، الائچی، نک چھکنی چاروں چیزوں کو ہم وزن پیس کر چھان لیں اور بوقت ضرورت بطور نسوار سونگھیں تو آپ کو نزلہ و زکام سے نجات ملے گی۔
اگر آپ گل بنفشہ 1تولہ گاؤزبان 6ماشہ، عناب، 2تولہ، سوڑیاں 1تولہ، سونف 1تولہ تمام چیزوں کا سفوف کر لیں اور سفوف کو نیم گرم پانی میں ملا کر پینا نزلہ و زکام کے لئے نہایت مفید ہے۔ گل بنفشہ 1تولہ، گاؤزبان 6ماشہ، عناب 2تولہ، سوڑیاں 1تولہ، سونف 1تولہ، تمام چیزوں کا سفوف کر لیں اور سفوف کو نیم گرم پانی میں ملا کر پینا نزلہ و زکام کے لئے نہایت مفید رہے گا۔
گرمی دانوں کیلئے بنفشہ کے پھول پانی میں پیس لیں اور پانی دن مین دو بار پیئں۔ ایک ماہ میں گرمی دانے ختم ہو جائیں گے۔ اگر آپ کو نیند کی کمی کی شکایت ہے تو دودھ میں بنفشہ پیس کر نوش کریں جس سے دماغی کمزوری اور خشکی دور ہو جائے گی اور نیند کی کمی کی شکایت دور ہو جائے گی۔ اکثر لوگوں کو بلغم کی وجہ سے سر میں بھاری پن رہتا ہے بنفشہ کا استعمال اس کو دور کرتا ہے۔
بلغی مزاج کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بنفشہ کے استعمال کے دوران کالی مرچ کا استعمال ساتھ رکھیں۔ بنفشہ کو اگر چینی کے ہمراہ 9ماشہ رات کو کھائیں تو ہلکی قبض کو دور کر دیتا ہے۔ اکثر و بیشتر ہر جوشاندے میں بنفشہ کا استعمال کیا جاتا ہے جس کو ہم لوگ استعمال میں لاتے ہیں۔

Violet is an herb whose leaves, root, and flowers have all been used by humans for centuries. It is a mountain grass that thrives in shady locations. Violet has a sweetish taste. Apart from terpenoid, saponin, tannin, amino acid, glycoside, vitamin B, vitamin C, vitamin D, vitamin E are also found in large amount in violet. Banafsha is known as the best cure for colds and flu.
Your health may also need violets so add it to your kitchen list to treat a myriad of ailments and problems with natural remedies. Violet’s temperament is cold in the first degree and hot in the second. If you grind all four things like Banfasha Kashmiri, Pith, Cardamom, Nik Chikhni, grind them and smell them as snuff when needed, then you will get relief from cold and flu.
If you take 1 tola of gul banfsha, 6 tolas of cowpea, 6 tolas of jujubes, 2 tolas of juniper, 1 tola of fennel, 1 tola of fennel, and drinking the sofof mixed with warm water is very useful for colds and flu. Gul Banfsha 1 tola, Gouzban 6 Masha, Anab 2 tola, Sooryan 1 tola, Fennel 1 tola, mix all the things and mix the sofof with lukewarm water and drink it will be very useful for cold and flu.
For hot spots, grind violet flowers in water and drink the water twice a day. In a month the heat rash will be gone. If you have a complaint of lack of sleep, then grind violets and drink it in milk, which will remove mental weakness and dryness and the complaint of lack of sleep will go away. Many people have heaviness in the head due to phlegm, the use of violet relieves it.
People with a mild temperament should use black pepper while using violet. Banfsha, if eaten with sugar 9 times a day at night, relieves mild constipation. Violet is used in almost every perfume that we use.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *