بڑے استاد حکیموں کی بڑی باتیں
جوؤں کا خاصہ ہے کہ جب انسان کی موت قریب ہوتی تو وہ اُس سے بھاگ جاتی ہیں ……علامہ انطاکی
سردی کے دنوں میں ایلوا کا استعمال خطرناک ہے اس سے بسا اوقات خون کے اسہال آ جاتے ہیں۔ شیخ الرئیس
کبوتر کا گھر مین پالنا طاعون، حذر، رعشہ اور فالج کی پیدائش کو روکتا ہے اور فساد ہوا کا مانع ہے۔ علامہ انطاکی
جو شخص غذا سے پہلے اخروٹ اور فندق کا استعمال کر لیتا ہے۔ اس کو ادویہ قتالہ (ہلاک کرنے والی) ضرر نہیں پہنچائیں گی۔ علامہ سویدی
ہرے دھنیے کے نچوڑے ہوئے پانی میں دودھ ملا کر مقام پر لگانا ہر قسم کی شدید ضربوں (ٹیس) میں سکون پیدا کرتا ہے۔
جو شخص ایسا شہد کثرت کے ساتھ کھاتا ہے جو آگ پر نہ رکھا گیا ہو۔ اس کی عمر طویل ہو جاتی ہے اور جو بوڑھے اشخاص روٹی اور شہد کھاتے ہیں اور کوئی دوسری چیز اس کے ساتھ شامل نہیں کرتے وہ ہمیشہ تندرست رہتے ہیں۔
گوشت اور انڈا کھانے میں ایک ساتھ جمع کرنا مضر ہے، اگر کسی وقت اس کے بغیر چارہ کار نہ ہو تو پہلے انڈا کھانا چاہیے۔ علامہ سویدی
جس دن مچھلی کھائی جائے اس دن گوشت یا انڈا نہیں کھانا چاہیے اور نہ ہی دودھ پینا چاہیے۔ علامہ انطاکی
اگر باؤلے کتے کے کاٹے ہوئے شخص کو لوہے کا بجھا ہوا پانی پلایا جائے تو نفع عظیم بخشتا ہے۔ بشرطیکہ مریض کو اس کے متعلق کچھ علم نہ ہو۔ شیخ الرئیس
رات کو سوتے وقت ناف پر تیل لگانا یا تیل میں روئی بھگو کر ناف کے سوراخ میں رکھنا، ہونٹوں کے پھٹنے کیلئے بہت ہی نفع بخش ہے۔ شیخ الرئیس بو علی سینا
ہلیلہ کابلی ایک عدد روزانہ رات کو چبا کر نگل لیا کریں۔ یہ مادہ بلغم کو ختم کرتی ہے اور بالوں کو جلد سیاہ ہونے نہیں دیتی۔ شیخ الرئیس
