Hakeems

Hakeems.pk logo

Dengue. ڈینگی بخار Best Foods for Dengue Herbal Life

ڈینگی وائرس دنیا میں پہلی دفعہ جاپان میں دریافت ہوا۔ ڈینگی کی پہلی وبا فلپائن میں آئی اس کے بعد ڈینگی پوری دنیا میں پھیل گیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی آدھی آبادی دی ڈینگی وائرس کے زیر اثر ہے ہر سال پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ ڈینگی کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہو رہے ہیں اس میں 2.5 فیصد بچے ہیں۔ پاکستان پچھلی دہائی کے شروع میں ڈینگی کے زیر اثر رہا پنجاب حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی بیرون ملک سے ڈاکٹر آئے اور ڈینگی پر قابو پا لیا گیا۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ڈینگی کی وبا عام ہے۔

حکومتی مشیر برائے صحت ظفر مرزا کے مطابق اب تک 10 ہزار سے زیادہ ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 20 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ڈینگی بخار ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ مچھر کے کاٹنے سے جسم میں داخل ہوتا ہے عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ ڈینگی صاف پانی سے پھیلتا ہے لیکن حقیقت میں یہ گندے پانی اور کوڑے والی جگہوں پر بھی نشونما پاتا ہے۔ بخار، جوڑوں کا درد، سر درد، آنکھوں کا درد ہونا، متلی ہونا عام علامات ہیں۔

اچھی خوراک صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ کم غذائیت یا آلودہ خوراک کھانے کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے جو کہ ڈینگی وائرس کو زیادہ تقویت دیتا ہے۔ ڈینگی بخار ہونے کے بعد عوام کا پورا دھیان دوائیوں کی طرف ہو جاتا ہے جبکہ اس بات کو قطع نظر کر دیتے ہیں کہ ڈینگی بخار میں کون سی غذا زیادہ استعمال کرنی چاہیے۔ جس سے ڈینگی بخار کی علامات کو کنٹرول کیا جا سکے اور اچھی صحت کو برقرار رکھا جائے۔

ڈینگی بخار میں پروٹین کا استعمال زیادہ کریں اور نرم غذا استعمال کریں تاکہ آسانی سے ہضم ہو سکے۔ گھی میں تلی ہوئی چیزوں اور مصالوں سے پرہیز کریں۔ کافی کا استعمال کم کریں۔ ڈینگی بخار میں وٹامن B 12 اور وٹامن ڈی کی کمی ہو سکتی ہے تو ان کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔ انڈا مرغی کا گوشت یا یخنی کا استعمال زیادہ کریں اس سے نہ صرف پروٹین ملتی ہے بلکہ وٹامن منرلز بھی جسم کو مہیا ہوتی ہیں۔ سبز سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں یہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں اور ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرتی ہیں۔

مالٹے کا جوس اور لیمن کا استعمال زیادہ کریں ان کے اندر اینٹی اوکسیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو کہ ڈینگی بخار میں بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور ڈینگی بخار کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ پپیتا ڈینگی بخار میں بہت کارآمد پھل ہے اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ پپیتا پھل کی صورت میں بھی کھایا جا سکتا ہے جبکہ اس کے پتوں کو خشک کر کے سفوف استعمال کرنے سے بہت جلدی افاقہ ہوتا ہے۔ اچھی خوراک ہی اچھی صحت کی ضامن ہے اور اچھی صحت ہی خوشحال زندگی کی ضامن ہے اس لئے غذائیت سے بھرپور غذا کھائیں اور خوشحال زندگی گزاریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *