اس مرض میں مرد کو اس قدر شہوت ہوتی ہے کہ وہ جماع کئے بغیر چین نہیں پاتا
اسباب مرض
اس مرض کے اسباب حسب ذیل ہیں۔بدن کا امتلا اور منی و خون کی کثرت، منی میں زیادہ تیزی اور غذغہ کاہونا۔مادہ منویہ کی کثرت اور آلات منی کی طاقت جس کی وجہ سے وہ مادہ منی کو تمام بدن سے جذب کرلیتے ہیں۔ اعضائے تناسل میں قروح،بثور یا خارش کا موجود ہونا۔زیریں حصہ بدن میں نفخ کا زیادہ پیدا ہونا
علامات مرض:۔
بحالت امتلاو کثرت خونبدن قوی، رنگت سرخ اور رگیں خون سے برہوں گی اور کثرت مباشرت سے کمزوری لاحق نہ ہوگی۔آلات منی کی طاقت کی صورت میں باقی اعضاء کمزور ہوں گے۔ منی بکثرت،رنگت میں سفید اور قوام میں پتلی ہوگی۔ اکثر احتلام کی شکایت رہتی ہوگی۔اگر منی کی کیفیت میں تیزی ہو تو منی کے خارج ہوتے وقت سوزش محسوس ہوگی۔ پیشاب بھی جل کر آئے گا۔ منی کا رنگ زرد ہوگا۔اگر اعضائے تناسل میں بثور وقروح کی موجودگی کی علامت یہ ہے کہ مباشرت کرنے سے خیزش زیادہ ہوگی۔انزال بہت جلد ہوجائے گا۔فراغت کے بعد درد محسوس ہوگا۔ پیشاب میں زخموں کے چھلکے اور پیپ خارج ہوگی۔ریاح انگیز اور نفاخ غذاؤں کے زیادہ استعمال سے جب خواہش جماع زیادہ ہوتو یہ نفخ کے پیدا ہونے کی علامت ہے۔